کیا منور حسن، مفتی نعیم اور علامہ طالب جوہری کورونا کا شکار تھے!!؟

وزیر اعلیٰ سندھ کا منور حسن ، طالب جوہر ی اور مفتی نعیم کے انتقال سے متعلق بڑا انکشاف

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ سید منور حسن، علامہ طالب جوہر کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا، جبکہ مفتی نعیم کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا مگر ان کے اہل خانہ بھی کورونا کا شکار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر منور حسن کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا جبکہ مفتی نعیم خود کورونا کا شکار نہیں تھے لیکن ان کے گھر والے کورونا کا شکار ہیں۔سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ ‘منور حسن آج جداہوگئے وہ کورونا پازیٹو تھے، علامہ طالب جوہری کا انتقال ہوا، مفتی نعیم کا انتقال ہوا وہ کورونا کے شکار نہیں تھے، لیکن ان کے اہل خانہ کورونا کا شکار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ علامہ طالب جوہری صاحب انتقال کرگئے کیا اس طرح سے ہم اپنے لوگ گنواتے جائیں گے، مفتی نعیم خود متاثر نہیں تھے لیکن ان کی ساری فیملی کورونا سے متاثر ہے، جہاں تک مجھے معلوم ہے مفتی نعیم صاحب کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا تھا۔بعد ازاں مراد علی شاہ نے کہا کہ ‘منور حسن صاحب کا میں نے کہا کورونا سے انتقال ہوا مجھ سے غلطی ہوگئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ‘کہا گیا کہ کورونا کی 19 اقسام ہیں ، امریکی صدر نے بھی ایسا ہی بیان دیا ، ان کی لائنیں وہیں سے ملتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *