پاکستانی طلبہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، چین کے سفیر کا پیغام

کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستانی اور چینی حکومت رابطے میں ہیں: چینی سفارتخانہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چین کے پاکستان میں متعین سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ووہان میں مقیم 500 سے زائد پاکستانی طلبہ اور دیگر شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحتمند ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پانے کے لیے کام کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان اور چین کی حکومت رابطے میں ہیں،ووہان میں موجود 500 طلبااور پاکستانی شہری وائرس سے محفوظ ہیں۔صوبائی اور مرکزی حکومت پاکستانی طلبا اور شہریوں کی دیکھ بال کر رہی ہے،تاہم اس سلسلے میں بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ بھی حالات کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستانی سفارتخانہ طلبا اور شہریوں سے تعاون کر رہا ہے۔
ترجمان چینی سفارتخانے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی کمیونٹی کو بھی دیکھا جا رہا ہے ،اب تک چینی کمیونٹی میں 3 مشکوک کیسزسامنے آئے ہیں،پاکستان میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ،پاکستانی وزارت صحت کا صورتحال کا قریبی جائزہ لینا قابل تعریف ہے ۔ممکنہ طبی امداد کے لیے پاکستان اور چین کے مابین معلومات کا تبادلہ ہو رہا ہے ۔پاکستانی قوم کی مدد سے مشکل حالات پر قابو پانے کے لیے حوصلہ بڑھے گا۔
واضح رہے کہ چین میں کروناوائرس پھیلنے سےاموات کی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 2800 سے زائد افراد اس سےمتاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ مہلک کرونا وائرس سے اب تک 11ممالک متاثر ہوئے ہیں ۔امریکہ میں کرونا وائرس کے 5 کیسزایری زونا،الیونئے ،کیلیفورنیا اور واشنگٹن میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کینیڈا میں ایک، فرانس میں 2 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ چینی صدر شی چن پنگ کے مطابق اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آرہی ہے اور ملک ایک ’نازک مرحلے‘ سے گزر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *