وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کورونا کا شکار ہوگئے،ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قرنطینہ کر لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی صحت بارے آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے لکھا کہ انھیں آج ہلکا سا بخار محسوس ہوا، جس کے فوری بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آ چکا ہے۔ تاہم اللہ پاک کی رحمت سے میں خود کو طاقتور اور توانا محسوس کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھاؤں گا۔ میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ جلد صحتیابی کیلئے مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *