پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں293پوائنٹس کی مندی

مندی کے باعث انویسٹرز کے تقریباً 40 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی نے ڈیرے ڈال لیے، 100 انڈیکس مزید 293.28 پوائنٹس گر گیا۔ جس کے باعث 39000 کی نفسیاتی حد گر گئی۔ سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 1312 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 39296.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ حصص کی مالیت میں 190 ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 96.62 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 39199.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران ایک مرتبہ پھر مندی نے ڈیرے ڈالے، 100 انڈیکس میں 293.28 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد دو حدیں گر گئیں۔ گرنے والی حدوں میں 39100، 39000 کی حدیں شامل ہیں۔پورے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال چھائی رہی، ایک موقع پر انڈیکس 39262.55 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا جبکہ انڈیکس میں 38762.44 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح دیکھی گئی۔آج کاروبار کا اختتام 293.28 پوائنٹس کی مندی کے بعد 38906.40 پوائنٹس کی سطح پر ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.75 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ٹریڈنگ کے دوران 14 کروڑ 81 لاکھ 18 ہزار 290 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث انویسٹرز کے تقریباً 40 ارب روپے ڈوب گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *