جعلی لائسنس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑا ایکشن،34 پائلٹس کےلائسنس معطل

تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کئے،سول ایوی ایشن اتھارٹی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے 34 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے۔تفصیلات کے مطابق کپتانوں کے مشتبہ لائسنس کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پہلی باقاعدہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے تحت سی اے اے نے قومی ایئرلائن کے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کردیے ہیں اور ترجمان پی آئی اے نے پائلٹس کے لائسنس معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔
معطلی کے احکامات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس خالد محمود کے زیر دستخط جاری ہوئے، سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے لائسنس معطلی سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق تحقیقات مکمل کر نے کے بعد پائلٹس کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں، سی اے اے کی جانب سے تمام پائلٹس کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *