پاک فوج نے گلگت میں برفباری کے باعث پھنسے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

طلبا شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس گئے تھے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) پاک فوج نے گلگت میں شدید برفباری کے باعث پھنسے لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے 22 طلبہ کو بحفاظت نکال کر راولپنڈی پہنچا دیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لمز کے طلبہ اسکیئنگ کیلئے گلگت گئے تھے کہ اس دوران شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت کے علاقے رٹو میں پھنس گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے 22 طلبہ گذشتہ 5 دنوں سے گلگت کے علاقے رٹو میں پھنسے ہوئے تھے جس کے بعد لمز کی انتظامیہ نے مدد کے لیے پاک فوج سے رابطہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لمز انتظامیہ کی درخواست پر طلبہ کو فوری طور پر ہیلی کاپٹرز کےذریعے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 22 طلبہ کو بحفاظت نکال کر بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے۔ ریسکیو کیے جانے والے طلبہ میں 13طالب علم اور 9 طالبات شامل تھیں جو کہ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *