سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دیدی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دوران نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لیوک رونچی اور کولن منرو نے کیا۔پہلے ہی اوور میں لیوک رونچی نے سہیل خان کے خلاف جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پہلے ہی اوور میں انہیں 11 رنز جڑے تاہم دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی شاندار گیند پر رونچی بولڈ ہو گئے۔36 کے مجموعی سکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیوڈ میلان 9 گیندوں پر 10 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بن گئے، کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ محمد حسنین نے کیا، جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے منرو 20 گیندوں پر 31 رنز بنا کر احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے۔چوتھی وکٹ کے لیے شاداب خان اور کولن انگرام نے جارحانہ انداز میں سکور کو آگے بڑھایا، دونوں وکٹوں کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔ 13 واں اوورز کے دوران شاداب خان کا کیچ اعظم خان نے چھوڑا۔شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ بین کٹنگ نے کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے 25 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔ پانچویں وکٹ آصف علی کی گری، بیٹسمین 10 گیندوں پر 15 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر جیسن روئے کو کیچ دے بیٹھے۔
فہیم اشرف 3 گیندوں پر چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ عماد بٹ 6 رنز بنا کر ٹائمل ملز کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ سرفراز احمد نے کیچ پکڑا۔ کولن انگرام نے شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 187 رنز بنائے۔ نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جیسن روئے اور سابق آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن نے کیا۔ دونوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس کھیلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *