مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی سندھ حکومت پر تنقید

سندھ حکومت کا پولیس سکول کو شاہد حیات کے نام سے منسوب کرنا شرمناک ہے،فاطمہ بھٹو

مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے سعید آباد پولیس ٹریننگ اسکول کا نام شاہد حیات کے نام پر رکھنے کے حکومت سندھ کے فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا۔ ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ شاہد حیات میرے والد مرتضیٰ بھٹو کے قتل کا ملزم تھا وہ وہیں تعینات تھا جہاں میرے زخمی والد بغیر طبی امداد کے پڑے رہے۔ اپنے والد کے ساتھ حکومت سندھ کی سازباز بھولی نہیں۔ پولیس ٹریننگ سنٹر کا نام شاہد حیات کے نام پر رکھ کر کیا بتایا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت پولیس افسروں کی نئی نسل کو یہی حربے سکھانا چاہتی ہے۔ مرتضیٰ بھٹو 20 ستمبر 1996ء میں مبینہ طور پر جاں بحق ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *