حکومت کا امریکا میں پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنیکا فیصلہ

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ ہوا، اجلاس میں اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔ روز ویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کے لیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری پر بہت ٹیکس دینا پڑیں گے، روز ویلٹ ہوٹل کے بارے میں تمام فیصلے میرٹ پہ کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق روزویلٹ میں حالات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے، جلد بازی نہیں کی جائے گی، وزارت نجکاری کو بورڈ سے مشاورت کے بعد مالیاتی مشیروں کی نامزدگی کا کام شروع کرنے کے متعلق ہدایات دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *