عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا

جنیوا: (پاکستان فوکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گھیبریوسس کا کہنا ہے کہ ’کووڈ 19 کو اب عالمگیر وبا کہا جاسکتا ہے‘۔جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں کورونا وائرس کی وجہ سے کبھی عالمگیر وبا جیسی صورتحال نہیں دیکھی۔چین سمیت دنیا بھر میں موذی کورونا وائرس سے اب تک 4390 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے صرف چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3158 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *