دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب 3 کھلاڑی کورونا وائرس میں مبتلا

تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے،پی سی بی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔بورڈ کے مطابق متاثرہ کھلاڑیوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا اور ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بورڈ نے بتایا کہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس سمیت اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *