سپریم کورٹ نےجسٹس فائزعیسیٰ کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کریں گے،اعلامیہ

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیوں کے معاملہ کا از خود نوٹس لے لیا ہے، جمعے کو کیس کی سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جیف جسٹس نے شیعہ عالم آغا افتخارالدین مرزا کی جانب سے ججز کے حوالے سے کی گئی تضحیک آمیز گفتگو کا ازخود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کریں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آغاز افتخار کی ویڈیو میں اعلی عدلیہ اور ججز کے خلاف توہین آمیز گفتگو کی گئی۔
خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں درخؤاست جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، پولیس نےدھمکیوں کا مقدمہ درج کرکے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں آغا افتخار مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے کرپشن کی ہے، چاہے وہ زرداری ہو ،نوازشریف یا فائز عیسیٰ انہیں چین کی طرح فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کردینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *