سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے ذیشان اشرف کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔ ذیشان اشرف نے 39 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے52 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں روحیل نذیر 14، شان مسعود 28، معین علی 0، روی بوپارا 5، خوشدل شاہ 30 اور شاہد آفریدی 19 رنز بنا سکے۔پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبک حسن علی، محمد عامر خان اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہی اور صرف 8 کے مجموعی سکور پر ہی 2 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم امام الحق اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کی امید بحال کی لیکن اس کے باوجود پوری ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔ امام الحق 41 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عمر امین نے 29 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور علی شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان اور معین علی ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *