فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول کنفرم کردیا

قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا شیڈول کنفرم کردیا۔فٹبال ورلڈ کپ 2022 اکیس نومبر سے شروع ہوگا، قطر کی ٹیم افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 میں، 21 نومبر سے 2 دسمبر تک ہر روز 4 گروپ میچز ہوں گے، گروپ راؤنڈ میں پہلا میچ دن ایک بجے، دوسرا شام 4، تیسرا 7 اور آخری میچ رات 10 بجے شروع ہوگا۔گروپ راؤنڈ کے آخری میچز 6 اور 10 بجے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے، تین سے چھ دسمبر تک پری کوارٹر فائنل، نو اور دس دسمبر کو کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *