وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

ملاقات میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال، کورونا سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی ہے، اس ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دوران ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *