پی آئی اے کا اندرون ملک تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور دیگرشہروں کا یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)پی آئی اے نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آیا ہے اور اعلان میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر ہے کہ پی آئی اے نے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر کم از کم یکطرفہ کرایہ 12 ہزار روپے ہوگاانہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کےلئےکرایوں میں کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی تا اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار826 روپے سے شروع ہو رہا ہے جبکہ کراچی تا پشاور کا یک طرفہ کرایہ 22 ہزار108 روپے سے شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور یا اسلام آباد کایک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14ہزار 488 روپے سے شروع ہو رہا ہے۔حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر برابر رکھے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کم از کم کرایہ 12 ہزار روپے ہے اور کرائے آر ایم ایس کے تحت ایڈجسٹ ہوں گے، اگر کسی پرواز پر مسافروں کی تعداد زیادہ ہوگی تو کرائے میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ کراچی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے یک طرفہ کرایہ 12 ہزار روپے سے17 ہزار روپے کے درمیان ہوسکتا ہے تاہم کوئٹہ کا کرایہ اس سے کم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرایوں کے اعلان کا مقصد اس امر کا سدباب ہے کہ کوئی اضافی کرائے وصول نہ کرے۔انہوں نے بتایا کہ ٹکٹ کی بکنگ براہ راست پی آئی اے کے دفاتر یا ویب سائٹ سے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *