جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے پر پابندی

پی آئی اے کا اجازت نامہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی نے 6 ماہ کیلئےمعطل کیا ہے، ترجمان

پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپ میں پاکستان کی قومی ایئرلائن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کے یورپین ممالک کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے عارضی طور پرمعطل کردیا۔پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات بجے سے ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے کے بکنگ ہے ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کریں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ پی آئی اے یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے لئے گئے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *