کھلاڑیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائیں گے، احسان مانی

پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا،چیئرمین پی سی بی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب اگر بورڈ میں کٹوتی کی گئی تو بھی کھلاڑیوں کے مفادات کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائیں گے۔
ایک ویڈیو بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔
احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *