امریکی صدر کا طالبان رہنماؤں سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: (پاکستان فوکس آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخی معاہدے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔افغان امن معاہدے پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برسوں جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے جارہے ہیں، اپنے فوجیوں کو واپس گھر لائیں گے۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی کچھ برا ہوا تو اتنی قوت سے واپس افغانستان جائیں گے جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کے لیے تعاون کریں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ افغانستان میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *