ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات، جیالوں کی آمد جاری

لاڑکانہ: (پاکستان فوکس آن لائن) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی آج عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے جب کہ گڑھی خدا بخش میں برسی کی مرکزی تقریب جاری ہے۔ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ کے علاقہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ منعقد کی کیا گیا ہے، مرکزی تقریبات میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دینے کے بعد پھول چڑھا رہے ہیں۔جلسہ کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ جلسہ گاہ کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی، 2 ڈی آئی جیز ، اور 26 ایس ایس پیز سمیت 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں جب کہ گڑھی خدا بخش آنے والی ٹریفک کے لیے 6 پارکنگ زونز بنائے گئے ہیں۔گڑھی خدا بخش پہنچنے والے پارٹی کارکنان میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔لاڑکانہ شہر اور گڑھی خدا بخش آنے والے تمام راستوں پر مقامی رہنماوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپس اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، رحمان ملک، نفیسہ شاہ سمیت دیگر رہنما لاڑکانہ میں موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان کےقاتل تاریخ کی ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گئے ۔ ذوالفقاربھٹو آج بھی جمہوری لوگوں کے لیے روشن مثال ہیں اور لوگوں کے دِلوں پر راج کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *