کورونا کا زور برقرار، ملک بھر میں 2 ہزار 291افراد میں وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے107افراد کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار291 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد31 ہو گئی،24گھنٹوں کے دوران مزید252 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، پنجاب 845،سندھ 743،خیبرپختونخوا 276اوربلوچستان میں 169 ،گلگت بلتستان میں 187،اسلام آباد 62اورآزادکشمیر میں 9 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 107 افراد کو صحتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز میں سے 46 فیصد کا تعلق ایران اور 27 فیصد کا دیگر ممالک سے ہے جبکہ 27 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس آئسولیشن کی سہولیات کے حامل ہسپتالوں کی مجموعی تعداد 414 ہے جن میں 6335 بیڈز کی سہولیات موجود ہیں اور ان میں 861 مریض زیر علاج ہیں۔ملک بھرمیں 171 مقامات پر کورنٹائن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جن میں 8893 افراد کو رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم سے کم رکھنے کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں قبل از وقت کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *