آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبلیغی جماعت کے عمائدین کی ملاقات

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے تبلیغی جماعت کے عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیزگام حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ پڑھی اور زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

دریں اثناء آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی کمانڈر یوہی تاؤ کی آرمی چیف کیساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بھی گفتگو کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *