وزیراعظم آج بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کریں گے

دیامر بھاشا ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھاشا ڈیم کی تعمیراتی سائٹ کے دورہ کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے اور دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بھاشا ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہو گا جو 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا اورڈیم سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 48 دن ہو جائے گی۔دیامر بھاشا ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی اور یہ ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پشاور شہر سے 48 کلومیٹر کا فاصلے پر دریائے سوات پر تعمیر کیے جانے والے ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی اور منصوبے کے تحت 800 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ڈیم کی تعمیر سے بننے والی مصنوعی جھیل میں 13 لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی اسٹور ہو سکتا ہے جبکہ 16000 ایکڑ کی زمین زراعت کے قابل ہو جائے گی اور 460 کیوسک پینے کا پانی میسر ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *