وزیراعظم اورآرمی چیف کی ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد

تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، دونوں ٹیموں نے فائنل میں عمدہ کھیل پیش کیا

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈکپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے ورلڈکپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان نے بھارتی ٹیم کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی کپ جیتنے پر پاکستان کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ٹیموں نے فائنل میں عمدہ کھیل پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ایونٹ میں اچھا کھیل پیش کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم 6 مرتبہ ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے تاہم یہ اس کی پہلی شکست ہے۔ کبڈی ورلڈکپ پہلی بار پاکستان میں منعقد کیا گیا جس کے مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوئے اور 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ جیتنے والی قومی کبڈی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” پاکستانی کبڈی ٹیم کو بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں “۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *