مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے مزید3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: (پاکستان فوکس آن لائن)مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران ضلع کلگام کے علاقے ناگناڈ چممر میں مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔کے ایم ایس کے مطابق نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔یاد رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *