ایل او سی کی خلاف ورزی پر پاک فوج کا بر وقت جواب، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج نے فائرنگ کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کے بر وقت جواب کے باعث متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کی طرف سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی گئی، پاک فوج کی طرف سے دیوا سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بر وقت جواب دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی طرف سے بر وقت کارروائی کے بعد بھارتی پوسٹیں تباہ اور متعدد بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی میڈیا وادی نیلم اور کیرن وادی پر گولہ باری کا پروپیگنڈا کر رہا ہے حالانکہ وادی نیلم اور کیرن وادی میں فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *