عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پربھارتی وزیراعظم کو مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی ہے۔بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 542 میں سے 345 جب کہ کانگریس اتحاد نے 94 نشستیں حاصل کی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی پر نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

عمران خان کی مبارکباد کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے اظہار تشکر کیا ہے۔عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں نریندر مودی نے لکھا کہ شکریہ عمران خان، میں آپ کی نیک خواہشات پر آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔نریندر مودی نے مزید لکھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *