فوری انصاف کی فراہمی، ملکی تاریخ میں پہلی بار ای کورٹس سسٹم کا آغاز

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) ملکی تاریخ میں پہلی بار ای کورٹس سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پہلے مقدمے میں ایک گھنٹے کے اندر قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ای کورٹ کے پہلے مقدمے میں کراچی سے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیئے۔ عدالت نے کہا 2014 میں وقوعہ ہوا، ٹرائل کورٹ نے 2016 میں ضمانت خارج کی، سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے 2019 تک فیصلہ نہیں کیا، اس طرح کے معاملات ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ کیخلاف ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ 2 ہفتے میں طلب کرلی۔ سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کو فیصلے کی کاپی حاصل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔سپریم کورٹ میں پہلے مقدمے کی آن لائن سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ای کورٹس سسٹم ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا قدم ہے، ای کورٹ سے کم خرچ میں فوری انصاف ممکن ہو سکے گا، دنیا بھر میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز ہوا ہے، ای کورٹ سے سائلین پر مالی بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت سے پہلے ہی روز سائلین کے 25 لاکھ روپے بچ گئے ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کراچی سے وکلاآتے توبزنس کلاس میں سفر کرتے اورفائیوسٹارہوٹلوں میں ٹھہرتے اورسائلین کے خرچ پراسلام آبادمیں کھانے بھی کھاتے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بذریعہ ای کورٹ مقدمات کی سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ بارکے صدر نے چیف جسٹس کو مبارکباددی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلے ہی روزای کورٹس سے سائلین کے 25لاکھ روپے بچ گئے،کراچی سے وکلاآتے تو بزنس کلاس میں سفر کرتے اورفائیوسٹارہوٹلوں میں ٹھہرتے اورسائلین کے خرچ پراسلام آبادمیں کھانے بھی کھاتے ۔چیف جسٹس نے آئی ٹی کمیٹی کے ممبران جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مشیر عالم کو خراج تحسین پیش کیا جبکہچیئرمین نادرا اور ڈی جی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ یاد رہے آن لائن نظام کے تحت صوبوں میں قائم سپریم کورٹ رجسٹریز جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے وفاقی دارالحکومت میں پرنسپل سیٹ سے منسلک ہیں۔ ای مقدمات کا آغاز ابتدا میں صرف سپریم کورٹ اسلام آباد کی پرنسپل سیٹ میں ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *