وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات

بیجنگ: (پاکستان فوکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں پاکستانی وفد کے ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور خسرو بختیار بھی شامل تھے۔ پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ بوزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد نے پاکستان چائنہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی اے کے بعد پاکستان آسیان ملکوں کے برابر آچکا ہے جب کہ صرف ایف ٹی پر دستخط ہونا کافی نہیں، ہمیں مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے اوپن ہے جب کہ ماضی میں چینی سرمایہ کار کمبوڈیا، ویتنام اور بنگلہ دیش جاتے تھے لیکن اب چینی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کی بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کے امور اور علاقائی امن پر بات چیت کی گئی۔چین کے صدر شی جن پنگ نے گریٹ ہال آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں، دو طرفہ تعلقات خطے کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *