ناراض ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات،نام سامنے آگئے

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن) لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات میں ریاض پیرزادہ، شعیب اویسی، اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا کے نام شامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات بنی گالہ میں ہوئی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں‌ لیگی رہنماؤں نے عمران خان اور عثمان بزدار پر اظہار اعتماد کیا. وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان ارکان کو ساتھ لیکر آئے تھے۔

ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔جبکہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
سیاست میں نئی ہلچل، لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی نجی ٹی وی کے مطابق، سابق وفاقی وزیر اور نون لیگ کے مرکزی رہنما ریاض پیرزادہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں، دیگر ارکان پنجاب اسمبلی میں اظہر چانڈیہ، فیصل نیازی، غیاث الدین، نشاط ڈاہا، ارشد جاوید اور شعیب اویسی کے نام سامنے آئے۔ وزیراعظم سے ملنے والوں میں رحیم یارخان سے جیالے ایم پی اے غضنفر علی خان بھی شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے اراکین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پینتیس ارکان کا گروپ مکمل ہونے تک کوئی فارورڈ بلاک کا اعلان نہیں کریگا۔ مزید بیس ممبرز کو شامل کرنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دے دیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں لیگی ارکان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان ہمیں استعمال کرتا رہا، پارٹی میں عزت تک نہ دی گئی۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا، ان کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *