جعلی اکاؤنٹس کیس میں 3 ریفرنسز تیار، آصف زرداری براہ راست ملزم نہیں

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تین ریفرنسز تیار کرلیے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری براہ راست ملزم نامزد نہیں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب راولپنڈی نے 3 ریفرنسز تیار کرلئے ہیں اور منظوری کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیئے گئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیگاجس کا اجلاس چیئرمین نیب کی زیرصدارت آئندہ چند روز میں متوقع ہے،تینوں ریفرنسزمیں نجم زمان، علی میمن اور دیگرملزمان فہرست میں شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل ملزمان پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں، نامزد افراد آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *