کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں جیوسٹریٹجک ماحول اور ملک کی مشرقی سرحدوں پر موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
CCC at GHQ. “Having achieved stability against terrorism, Pakistan is on positive trajectory of becoming a state where prerogative of use of weapons rests with the state alone and socio-economic development is taking preeminence“, COAS. (2 of 2). pic.twitter.com/IfCe4T4h2b
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 2, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے ملک میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ نیشنل ایکشن پلان پر حکومت اور تمام فریقین کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ملکی دفاع کیلئے دوبارہ اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔
CCC at GHQ. Geo-strat envmt & ongoing situation along Eastern Border reviewed. Forum expressed strong will, resolve and determination to defend the motherland against any misadventure or aggression. (1 of 2). pic.twitter.com/zkJxhzL8uc
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 2, 2019
اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کے حصول کے بعد پاکستان مثبت سمت بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اب طاقت کے استعمال کا حق صرف ریاست کو حاصل ہے۔ ملک امن کے بعد سماجی اور اقتصادی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔