جھوٹے گواہوں کی سزا کیلئے چیف جسٹس کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں،وزیراعظم

اسلام آباد: (دی پاکستان پوسٹ آن لائن) وزیراعظم عمران خان بھی جھوٹی گواہی کے خلاف مہم میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہمنوا بن گئے۔ عمران خان کا کہنا ہے ‘سچائی کی طرف سفر دراصل ‘نئے پاکستان کی طرف سفر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جھوٹے گواہوں کی سزا سے متعلق چیف جسٹس کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ‘‘سچائی کی طرف سفر’’ دراصل ‘‘نئے پاکستان کی طرف سفر’’ ہے، اعلیٰ اخلاقی اقدار رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، سچائی پر مبنی اعلیٰ اقدار رکھنے والی ریاست مدینہ مسلم تہذیب کی بنیاد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *