پہلاروزہ کب ہوگا؟ رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،ماہ صیام کا چاند نظرنہ آنےکی پیشگوئی

کراچی: (پاکستان فوکس آن لائن)ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ یکم رمضان المبارک 7 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے اور پاکستان میں منگل کو پہلا روزہ متوقع ہے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں ہوں گے۔ رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی، محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کر دی، سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا میں بھی کل سے رمضان المبار کا آغاز ہوگا۔
ماہ صیام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کی شام ہو گی۔ چاند نظر آنے کے لیے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی فس کے باعث آج چاند نظر نہیں آئے گا۔کل رمضان کا چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہوں گے، پہلا روزہ سات مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں پہلا روزہ کل ہو گا، خلیجی ریاستوں، امریکا اور آسٹریلیا کے باسی بھی کل روزہ رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *