نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم میں ہونے میں 1 روز باقی

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن)اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم میں ہونے میں 1 روز باقی ہے۔ جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں وہی بیرک دی جائے گی جس میں وہ پہلے قید رہے۔ نواز شریف کی بیرک کی صفائی کر دی گئی ہے۔
نواز شریف کے ایک بار پھر جیل جانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمااور پارٹی کارکن بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغامات جاری کررہے ہیں۔ سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے بھی اس حوالےسے ٹوئٹرپر اپنا وڈیو پیغام جاری کیاہے۔محمد زبیر نے کہا ہے کہ جیل جانا نواز شریف کے لیے نئی بات نہیں ہے۔ وہ پہلے بھی کئی مرتبہ جیل جاچکے ہیں۔ نواز شریف کو سزا اس لیے ملی ہے کہ انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے ۔

دوسری طرف جیل ذرائع نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں وہی بیرک دی جائے گی جس میں وہ پہلے قید رہے۔ نواز شریف کی بیرک کی صفائی کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کو جیل میں وہی سہولیات میسر ہوں گی جو پہلے ملتی رہی ہیں۔نواز شریف کو انکی بیرک میں ٹی وی، کتب اور اخبارات کی اجازت ہو گی۔ذاتی معالج بھی گاہے بگائے جیل میں انکا طبی معائینہ کریں گے۔نواز شریف کے جیل منتقل ہونے کے بعد ایمبولنس اسپتال بھی جیل پہنچا دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل نے اس موقع پر نواز شریف کاگزشتہ برس اڈیالہ جیل میں ریکارڈ کیا گیا آڈیوپیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری آڈیو پیغام میں نوا زشریف نے کہا ہے کہ پورے ملک کو ایک جیل میں تبدیل کردیا گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *