ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار323 تک پہنچ گئی

جاں بحق افراد کی تعداد بھی 63 تک جا پہنچی، جبکہ اب تک 572 مریض صحت یاب ہوئے

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض بڑھنے لگے۔ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4323 تک پہنچ گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد بھی 63 تک جا پہنچی، جبکہ اب تک 572 مریض صحتیاب ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 248 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 4323 ہوگئی۔ پنجاب کرونا کا گڑھ بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مریض ہر روز سامنے آرہے ہیں ، رات گئے 60سے زائد نئے کیس رپورٹ ہونے سے مریضوں کی تعداد 2171 تک جاپہنچی ہے ۔
دوسری طرف سندھ میں بھی مریضوں میں اضافہ جاری ہے اور کنفرم کیس بڑھ کر1036 ہوگئے جبکہ کراچی میں کورونا کاشکار دو اور مریض انتقال کرگئے۔خیبر پختونخوا میں بھی صورتحال بگڑ رہی ہے جہاں 560افراد میں وائر س کی تصدیق کی گئی ہے ، بلوچستان میں چھ نئے کیس سامنے آنے سے تعداد 212 ہوگئی ، گلگت بلتستان میں 213 مریض موجود ہیں ، اسلام آباد میں 102 اورآزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 56 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 44 فیصد مقامی طور پر پھیلے ۔ اب تک 572 مریض صحتیاب ہوچکے اور 63 جاں بحق ہوئے ۔ سندھ 20، پنجاب 17، کے پی 20، جی بی 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ملک بھر میں اب تک 44 ہزار 896 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2737 نئے ٹیسٹ ہوئے ۔ مزید براں ملک کے 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *