کوروناوائرس،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا ٹیسٹ مثبت آگیا

مریم اورنگزیب سمیت کئی ایم این ایز ایک ہی دن میں کرونا وائرس کا شکار

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا اور ان کی والدہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اوران کی والدہ نے ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے کے بعد سماجی تنہائی اختیار کرلی ہے۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت بھی آگیا ہے اور انہوں نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ شیخ رشید کے مطابق انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں گے۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے گجرات سے تعلق رکھنے والے ایم این اے سید فیض الحسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق ایم این اے اور سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔اس سے قبل جو ایم این ایز کرونا وائرس کا شکار ہوئے ، ان میں تحریک انصاف کے شہریارآفریدی، اسد قیصر، ملک کرامت کھوکھر جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزادا میدوار شاہ زین بگٹی بھی شامل ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے منیراورکزئی جو کچھ دن قبل وفات پاگئے تھے وہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *