ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

راولپنڈی: (پاکستان فوکس آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی، میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور چلے گئے، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس آج دوپہر 3 بجے شیڈول تھی۔
یاد رہے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی، جس میں انہوں نے گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *