آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی،اسد عمر

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اورایس او پیز پر عمل کی بدولت کورونا وبا،آکسیجن اوروینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ 20 جون کو پاکستان بھر میں کورونا کے 2969 مریض آکسیجن پر اور 546 وینٹی لیٹر پر تھے، کل الحمد اللہ اس تعداد میں کمی آئی ہے جو کہ آکسیجن پر 1762 اور وینٹی لیٹر پر 394 تھی یعنی 28 فیصد کمی ۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور ایس او پی کی انتظامی کاروائی کا اور سب سے اہم عوام کے بہتر طرز عمل کی کامیابی نمایاں ہے۔ اسدعمر نےمزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کے کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنا ہم سب کے اجتماعی اختیار میں ہے، اگر ہم حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو صحت کی حفاظت بھی ہو گی اور روزگار بھی چلتا رہے گا، ورنہ جو امریکہ، برازیل اور بھارت جیسے ممالک میں ہو رہا ہے خدانخواستہ ہمارے یہاں بھی ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *