نامور بھارتی سیاستدان پاکستان کے حق میں بول پڑے

پاکستان میں بہت پیار اورمحبت دینے والے لوگ بستے ہیں ، کانگریس سربراہ شردپوار

نئی دہلی: (پاکستان فوکس آن لائن)بھارتی سیاسی جماعت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے ہیں۔نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا ہے کہ پاکستانی بہت پیار اورمحبت دینے والے لوگ بستے ہیں اور جب وہ پاکستان کے دورے پر گئے تھے تو ان کا استقبال بہت گرمجوشی سے کیا گیا تھا۔
ممبئی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب میں شرد پوار کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستان میں لوگ ناخوش ہیں بلکہ بھارت کی ایک خاص پارٹی کا پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے بیانیے کا مقصد سیاسی فائدہ تھا۔
شرد پوار کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا اور وہ خود پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گواہ ہیں۔شردپوار نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے متعلق جتنا بھی منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے اس کی پس پشت سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان سے متعلق انتہائی غلط رائے قائم ہے حقیقت میں ایسے بیانات پاکستان کے حقیقی حالت سمجھے بغیر محض سیاسی فوائد کے لیے دئیے جارہے ہیں جب کہ پاکستانی بہت پیار اورمحبت دینے والی قوم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *