چین کی پاکستان کیلئے امداد،طبی سامان لیکرطیارہ پاکستان پہنچ گیا

چین کے شکر گزار ہیں،صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں کریں،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد : (پاکستان فوکس آن لائن)چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ سامان کی کوئی کمی نہیں، صوبے ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھائیں، صوبوں کو اب تک 250 وینٹی لیٹرز تقسیم کر چکے ہیں، حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا ڈیڑھ لاکھ پی پی ای چین کی طرف سے ملے ہیں، حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا 107 لیبارٹریاں بنا دی ہیں جسے اگلے ماہ کے وسط تک 150 تک لے جانا چاہتے ہیں، ٹیسٹ 2 یا 3 شفٹوں میں کیے جائیں تو ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے، صوبوں سے کہوں گا کہ ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھایا، ٹیسٹوں کیلئے کسی قسم کے سامان کی کمی نہیں، صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں کریں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 111 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 839 ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *