مودی سرکار کے مظالم جاری، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: (پاکستان فوکس آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بنتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، تازہ کارروائی کے دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ایمشی پورہ گاؤں میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کے ایم ایس کے مطابق نوجوان کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہید کیا گیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس کو معطل کردیا گیا اورعلاقے کے تمام خارجی وداخلی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ضلع کلگام کے علاقے ناگناڈ چممر میں ظالمانہ کاروائی کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے۔خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا، مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 11 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *