پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا نادرا چوک میں دھرنا،پولیس سے ہاتھا پائی،ایک اہلکار زخمی،متعدد جیالے گرفتار

اسلام آباد:(پاکستان فوکس آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پیشی کے موقع پر پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیاجبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج نیب میں پیش ہوں گے،پی پی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کی آمد جاری ہے ،کارکنوں نے نیب دفتر کے سامنے دھرنا دیدیا ،پولیس اہلکاروں نے جیالوں کو ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں اور جیالوں میں ہاتھا پائی ہو گئی ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 150 کے قریب جیالوں کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *