سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل،اسپتال منتقل

شاہ شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیاگیا

ریاض: (پاکستان فوکس آن لائن)سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو علیل ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی العربیہ کے مطابق شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف ہوئی جس کے بعد پیر کی صبح انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ84سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔شاہ سلمان2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہے ہیں۔ انہیں 2012 میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *