سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکے، 200 افراد ہلاک،400زخمی

کولمبو: (پاکستان فوکس آن لائن) سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر تین گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی سامنے آئی جہاں یکے بعدیگرے مختلف مقامات پر 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کارروائی میں کوچیکاڈے، سینٹ سیبسٹن اور بیٹیکولا چرچ میں اس وقت دھماکے ہوئے جب لوگ مذہبی عبادت میں مصروف تھے۔
Breaking News : Explosions were reported at St. Anthony's Church in Kochchikade, Kotahena and St.Sebastian's Church in Katuwapitiya,in Katana a short while ago, police said. #SriLanka pic.twitter.com/dILNNhaMGf
— DailyMirror (@Dailymirror_SL) April 21, 2019
کولمبو میں ہی شانگری ہوٹل، سینیمین گرانڈ اور کنگسبری ہوٹل میں بھی دھماکے ہوئے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔