پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور: (پاکستان فوکس آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست منیر احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اور درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے اچانک ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافےکے بعد قیمت 100 روپے 10 پیسے فی لٹر ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے فی لٹر مہنگا کر کے 101 روپے 46 پیسے فی لٹر کر دیا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد اس کی قیمت 59 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 17 روپے 84 پیسے مہنگا کر کے 55 روپے 98 پیسے فی لٹر کا کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *