نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: (پاکستان پوسٹ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اپریل میں شروع کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔بین الاقوامی ہاؤسنگ اسکیم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں پچاس لاکھ گھر بنانے کیلئے انفراسٹرکچر نہیں ہے اور مشکلات کو ختم کرنے کیلئے کام جاری ہے تاہم پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اپریل سے شروع کی جائے گی ۔ان کا کہناتھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر شروع ہو جائے گی تو اس میں ہر سال بہتری آتی جائے گی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے 50 لاکھ گھروں کی اس اسکیم میں نجی سیکٹر بھی شامل ہو اور نئے لوگ اپنی کمپنیوں کے ساتھ سامنے آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں کی تعمیر سے 40 صنعتیں جڑی ہوئی ہیں، اور جب گھروں کی تعمیر شروع ہوگی تو یہ صنعتیں بھی شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غریبوں کے پاس قرضہ لینے کا تصور موجود نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ اپنے گھر تعمیر نہیں کر پاتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *