اسلام آباد: وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات

اسلام آباد: (پاکستان فوکس آن لائن)وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ افغان امن کیلئے کوششوں میں تیزی آگئی، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد، وفود کی سطح پر پاک امریکہ مذاکرات جاری ہیں۔ معاون امریکی وزیر امور خارجہ ایلس ویلز بھی وفد کے ہمراہ ہیں، وزارت خارجہ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ پاک امریکا مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور ایلس ویلز کے ساتھ وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستانی وفدکی سربراہی امریکا کےلیے ایڈیشنل سیکریٹری آفتاب کھوکھر کررہے ہیں۔

افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور معاون وزیر امور خارجہ ایلس ویلز وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔پاک امریکا مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *