آج ملتان کا مقابلہ کوئٹہ سےجبکہ پشاور زلمی اسلام آبادیونائیٹڈ سے ٹکرائےگا

ملتان: (پاکستان فوکس آن لائن) پی ایس ایل 5میں آج پہلامیچ ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان ہوگا جبکہ دوسرا میچ پشاورزلمی اوراسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 میں آج پہلامیچ ملتان سلطانزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے کھیلاجائے گا ۔ ملتان سلطانز شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اتریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں ۔ ملتان سلطانز میں بوم بوم شاہد آفریدی ایکشن میں آگئے تو حریف ٹیم کے لیے مشکل ہو سکتی ہے، ملتان سلطانز کو رائیلی روسو، معین علی اور جیمز ونس، محمد عرفان کی خدمات بھی حاصل ہونگی۔
دوسرے میچ میں ، پشاور زلمی کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شام 7 بجے ہوگا۔ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کی کپتانی میں میدان میں اترے گا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 2020 کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی۔
دوسری جانب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
یاد رہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل ایونٹ میں کل 34 میچز32 روزمیں کھیلے جائیں گے۔ جن میں سے 14 میچز لاہور میں ،9 کراچی ،8 راولپنڈی جبکہ 3 ملتان میں ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *