زلزلہ متاثرین کی بحالی کا مشن، وزیراعظم کی میرپور آزاد کشمیر آمد، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

میرپور: (پاکستان فوکس آن لائن) میرپور کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں چھٹے روز بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے میر پور آزاد کشمیر پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میرپور آزاد کشمیر میں اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم وزیراعظم میرپور میں زلزلے سے متاثرہ بستیوں کا دورہ کریں گے اور انہیں زلزلے سے ہونے والے نقصان اور اب تک بحالی کے اقدامات پر تفصیلاً آگاہ کیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور بھی گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *